23 دسمبر 2012 - 20:30

پاکستان کے شہر کراچی میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارکٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور آج تین افراد دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے ہیں۔

ابنا: کراچی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج فرقہ پرست دھشتگردوں نے کراچی کے علاقے، ناظم آباد نمبر 2 میں فائرنگ کی جس سے 3 افراد شہید ہوگئے، تینوں افراد آپس میں رشتہ دار تھے، جن میں 2 بھائی قمر حسین، محمد حسین اور ان کا کزن حسین عباس شامل ہیں۔ تینوں افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ان تین شیعہ مسلمانوں کی شہادت کے بعدعلاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور دکانیں اور کاروبار بھی بند ہوگئے۔پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں خاص طور سے مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، جعفریہ الائنس اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھشتگردی کے نیٹ ورک کو فوری طور پر ختم کرنے اور کالعدم دھشتگرد تنظیموں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاون کرنے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔۔۔۔۔/110

شیعہ کلنگ ویب سائٹ کی خبر:

کراچی: 3 مومنین شیعہ نسل کشی کا شکارکراچی کے مصروف ترین علاقے ناظم آباد میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ طالبان دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے کے 3 مومنین کو شہید کردیا۔ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے تینوں شیعہ مومنین کو اُس وقت نشانہ بنایا جب تینوں مومنین ناظم آباد نمبر 2 میں واقع اپنی دوکان پر دوکانداری کے معاملات میں مصروف تھے۔ دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں پرچون کی دوکان پر بیٹھے سید قمر اور سید حسین شہید ہوگئے شہید ہونے والے دونوں مومنین سگے بھائی ہیں۔ دہشتگردوں نے ان دونوں مومنین کو نشانہ بنانے کے بعد پیپر کی دوکان پر بیٹھے محمد کو بھی نشانہ بناکر شہید کردیا۔تینوں مومنین کو فلفور عباس شہید اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے اس بات کی تصدیق کی کہ تینوں مومنین شہید ہوچکے ہیں۔ شہید حسین اور قمر کے جسد خاکی کو رضویہ امام بارگاہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شہید محمد حسین کو فاطمیہ غسل خانہ منتقل کیا گیا ہے۔واضع رپے کہ گزشتہ دو دنوں میں 7 مومنین شیعہ نسل کشی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ حکومتی اور سکیورٹی ادارے شیعہ مسلمانوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہے ہیں۔ شیعہ مسلمانوں کے قاتلوں کو پورے ملک میب کھلی آزادی ہے جبکہ شیعہ مسلمانوں کے بنیادی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔